Logo

جامعہ محمدیہ عربیہ

جنوبی ہندوستان کا مشہور و معروف سلفی ادارہ

جا معہ محمدیہ عربیہ تعلیم و تربیت ، اور حسن انتظام و انصرام میں مشہور و معروف ہے ،یہاں صوبہ آندھراپردیش ،کرناٹک ،مہاراشٹر،اڑیسہ ، بہار ،اترپردیش اور ملک نیپال جیسے دور دراز مقامات سے تشنگان علوم نبویہ تشریف لاتے ہیں ،اور اس سر چشمہء علم و عرفاں سے سیراب ہوتے ہیں ،اب تک یہاں سے سیکڑوں علماء وفضلاء ،حفاظ وقراء اور دعاۃ و مبلغین فیضیاب ہوکر ملک و بیرون ملک مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں ،ذیل میں جامعہ کے مختلف شعبوں کا مختصر خاکہ اور ان شعبوں میں سال رواں کی تعلیمی،تنظیمی اور دعوتی میدان میں ہوئی عظیم پیش رفت قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے: تأسیس و قیام :علامہ سید اسماعیل رحمہ اللہ نے جب دیکھا کہ معاشرہ میں ہر طرف جہالت عام ہے شرک و بدعات ،باطل عقائد ونظریات اور اوہام و خیالات کا زور ہے ،لوگ توحید و ایمان کی لذت سے ناآشنا ہیں ،ایسے وقت میں اشد ضرورت محسوس کی کہ نونہالان قوم کی تعلیم و تربیت کا انتظام کیاجائے،تاکہ معاشرہ میںتوحید کی دعوت عام ہو،علم دین کی نشر واشاعت ہو اور شرک و بدعات کا خاتمہ ہو

مزید مطالعہ

Latest Tweets

26/01/2016

بتاریخ 26 جنوری کو جامعہ میں یوم جمہوریہ کا دن منایا گیا


25/01/2016
سالانہ کھیل دن

بتاریخ 25 جنوری کو جامعہ کاسالانہ کھیل دن منایا گیا

Latest Shots